Pages

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی اچانک شادی

Entertainment Magazine...
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی کمپنی کے شیئرز کو بازار حصص میں پیش کرنے اور اس کی مالیت 
ایک سو چھ ارب پاؤنڈ تک پہنچانے کے بعد ایک خاصے مصروف ہفتے کا اختتام اپنی اچانک شادی پر کیا۔
شادی کی تقریب پالو آلٹو، کیلیفورنیا میں ان کے گھر پر ہوئی۔
گذشتہ ہفتہ چین کے لیے بھی کافی مصروف رہا انہوں نے پیر کے روز میڈیکل کالج سے گریجویشن مکمل کرلیا جبکہ اسی روز زکربرگ کی اٹھائیسویں سالگرہ تھی۔
شادی میں آئے مہمانوں کا خیال تھا کہ یہ لوگ شاید چین کی گریجویشن کی خوشی منا رہے ہیں لیکن انہیں عروسی ملبوسات میں دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے۔
ایک نگینے مزیّن نہایت سادہ سی شادی کی انگوٹھی خود زکربرگ نے ڈیزائن کی تھی۔
یہ جوڑا نو سال قبل ہارورڈ میں ملا تھا جہاں دو ہزار چار میں زکربرگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک بنائی تھی۔
بعد میں یہ لوگ کیلفورنیا چلے گئے جہاں فیس بک کا صدر دفتر قائم کیا گیا۔ چین نے وہاں یونیورسٹی آف کیلفورنیا میں طب کی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی۔
جمعے کے روز حصص بازار میں فیس بک کی مالیت میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سماجی رابطے کی اس سائٹ کی قدر انٹر نیٹ پر خریداری کے لیے مقبول ’ایمیزون‘ کے برابر اور ’ڈزنی‘ سے زیادہ ہے

No comments:

Post a Comment