لاہور. . . .. .. پاکستان تحريک انصاف انصاف کے رہنما مخدوم جاويدہاشمي پارٹي کي فنڈ ريزنگ اور ممبر سازي مہم کے ليے دس روزہ دورے پر امريکہ روانہ ہو گئے ہيں.لاہور کے علامہ اقبال انٹر نيشنل ائيرپورٹ پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے جاويد ہاشمي کا کہنا تھا کہ امريکہ ميں ان کے چار پروگرام ہيں جن ميں فنڈ ريزنگ اور ممبر سازي کے ساتھ تين شہروں ميں عوامي اجتماع سے خطاب کريں گے.ان کا کہنا تھا کہ پاک ايران گيس پائپ لائن منصوبہ عوام کے مفاد ميں ہے اور اس سلسلے ميں حکومت کي حمايت کريں گے .تاہم ليکن اليکشن کميشن حکومت کا آلہ کار ہے اسي ليے ضمني انتخابات کا بائيکاٹ کيا.ايک سوال کے جواب ميں ان کا کہنا تھا کہ نئي انتخابي فہرستں بھي درست نہيں ہيں جس کے ليے سپريم کورٹ کا دروازہ پھر سے کھٹکھٹائيں گے.وحيدہ شاہ کے خلاف کارروائي کے متعلق مسلم ليگ ن کے قائد مياں نواز شريف کا بيان کے متعلق جاويدہاشمي کا کہنا تھا کہ مياں نواز شريف يہ بيان جاري کرتے وقت اپنے پارٹي کے کارکنان کا رويہ تو ديکھتے جنہوں نے ملتان ميں ناصرف عملے کو يرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنايا بلکہ ہوائي فائرنگ کا خوفناک مظاہرہ بھي کيا.جاويد ہاشمي کا کہنا تھا کہ امريکي پاليسياں عوام کے مفاد ميں نہيں ہيں اور امريکہ بلوچستان ميں تصادم کروانا چاہتا ہے.
No comments:
Post a Comment